ڈکیت گینگ کے 11ارکان گرفتار،83لاکھ کا مال مسروقہ برآمد
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ کرم پور کا ڈکیتی اور چوری میں ملوث گینگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، 3 گینگ کے 11 ارکان گرفتار ، دوران تفتیش 19 مقدمات ٹریس کرکے 83 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔
ڈی ایس پی میلسی سعید احمد سیال نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سرقہ بالجبر عظیم عرف جیمی گینگ کے 5 ارکان کو گرفتار کرکے 7 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 26 لاکھ 36 ہزار روپے مالیتی 52 سولر پلیٹس، انورٹرز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکل برآمد کئے ۔وہیکل چور جاوید عرف جیدی گینگ کے 4 ممبران کو گرفتار کرکے 7 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 36 لاکھ روپے مالیتی 6 چوری شدہ موٹر سائیکل اور ایک چوری شدہ آلٹوکار برآمد کی ۔مویشی چور عمران عرف مانی گینگ کے 2 ممبران گرفتار کرکے 5 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 20 لاکھ 60 ہزار روپے مالیتی چوری شدہ مویشی اور متفرق سامان برآمد کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملزموں کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا ۔ آخر پر برآمد شدہ مال مسروقہ کو معززین علاقہ کی موجودگی میں اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔