بجلی چوری کرنیوالا گرفتارمقدمہ درج
جودھ پور (نمائندہ دنیا) سب ڈویژن مخدوم پور، فیڈر چوپڑہٹہ کے واپڈا ملازمین نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عبدالغفار گجر کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
مذکورہ شخص اپنے ٹیوب ویل پر غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کر رہا تھا۔واپڈا کے اہلکار ممتاز حسین اور زاہد ماہنی نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں بھی برآمد کر لیں۔ ملزم کیخلاف ایس ڈی او راشد سرور کی مدعیت میں تھانہ بارہ میل میں مقدمہ نمبر 412/25درج کر لیا گیا۔