بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈسکو سپورٹ یونٹ کے تحت جامپور اور بہاولپور میں بڑے پیمانے پر آپریشن کئے گئے ۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن ڈی جی خان سرکل ملک خورشید احمد کی ہدایت پر جامپور سب ڈویژن کے دیہات بستی پانو والا، مکھووالا، اللہ دتہ جوگیانی، ٹبہ چاندیہ اور بستی اختر جھکڑ میں بجلی چوری پر کارروائی کی گئی۔ ایکسین محمد علی تونیو اور ایس ڈی او کی نگرانی میں میپکو ٹیم نے 11 کے وی جھکڑ چوک فیڈر سے منسلک دیہات کی بجلی منقطع کرتے ہوئے ٹرانسفارمرز اتار لئے ۔ ان دیہات میں قلیل تعداد میں میٹرز نصب تھے جبکہ کنڈی سسٹم سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں