بیٹا گستاخ و جان کا دشمن بن گیا، باپ نے تحفظ مانگ لیا

بیٹا گستاخ و جان کا دشمن بن  گیا، باپ نے تحفظ مانگ لیا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چاہ کچہ پکا شیخ عمر کے بزرگ خادم حسین عرف پولی نے پریس کلب کوٹ ادو میں الزام لگایا ہے ۔۔

کہ اس کا بیٹا محمد اصغر نافرمان ہو چکا ہے اور اب اس کی جان کا دشمن بن گیا ہے ۔ اس نے کہا کہ محمد اصغر، پل گاجری والا کے صدیق کھوجہ کے بیٹوں غلام اکبر، محمد صفدر اور محمد اختر کیساتھ مل کر اسے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ بزرگ شہری نے کہا کہ وہ شدید خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہے اور کسی بھی وقت نقصان پہنچایا جا سکتا ہے ۔ خادم حسین نے آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان، ڈی پی او مظفرگڑھ، اے سی اور ڈی ایس پی کوٹ ادو سے اپیل کی ہے کہ اسے تحفظ دیا جائے اور قانونی کارروائی کی جائے تاکہ وہ پرامن زندگی گزار سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں