اشتہاری اقراری بولا ایک بار پھرپولیس کو چکمہ دے کر فرار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قتل و ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری اقرار عرف اقراری بولا۔۔
ایک بار پھر پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ وہ احسان پور کے ایک ہوٹل پر موجود ہے ، تاہم موقع پر پہنچنے سے پہلے ایک شخص نے آواز لگا کر ملزم کو خبردار کر دیا جس پر وہ موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو فرار کرانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ اقراری بولا کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے خطرناک عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہو۔