منشیات فروش کو 14سال قید، 5لاکھ جرمانے کی سزا

منشیات فروش کو 14سال قید، 5لاکھ جرمانے کی سزا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش محمد فیروز کو 14سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو 6 ماہ مزید قید کاٹنا ہو گی۔

 استغاثہ کے مطابق لڈن پولیس نے محمد فیروز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے تھانہ لڈن میں مقدمہ نمبر 733/24 بجرم نائن سی درج کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے ٹھوس شواہد اور مضبوط دلائل کی بنیاد پر عدالت کو مطمئن کیا کہ ملزم منشیات فروش ہے ۔ جبکہ وکیل صفائی ملزم کی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسے جرائم معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں، اس لیے ایسے مجرموں کو سخت سزا دینا ضروری ہے ۔ فیصلے پر عوامی، سماجی حلقوں نے عدالت کے بروقت اور مؤثر فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں