پٹرولنگ پولیس کی کارروائی 2منشیات فروش گرفتار
دوکوٹہ (نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس دوکوٹہ نے دوران گشت دو شراب فروشوں کو گرفتار کر کے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔
شفٹ انچارج ذوالفقار ڈوگر نے اڈا لال سگو کے قریب دانش کو قابو کیا، جس کے پاس سے 16 لیٹر شراب ملی۔ اڈا بہاولواہ کے قریب اظہر عباس کو روکنے پر وہ بھاگا مگر پکڑا گیا، اس کے قبضے سے 14 لیٹر شراب ملی۔ دونوں کے خلاف تھانہ ٹبہ سلطان پور میں مقدمات درج کر لیے گئے ۔