6ماہ کی پنشن سے محروم ریٹائرڈ ملازمین سراپا احتجاج

6ماہ کی پنشن سے محروم ریٹائرڈ ملازمین سراپا احتجاج

کوٹ ادو (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں آمدن سے زائد اخراجات کے باعث ریٹائرڈ ملازمین چھ ماہ کی پنشن اور حاضر سروس ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

گزشتہ روز ضلعی سیکرٹری ایپکا حمید مسیح، چیئرمین یوسف تنویر اور امداد حسین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے ، بجلی کے بل ادا نہ ہونے پر کنکشن منقطع ہو چکے ہیں، دکانداروں نے راشن ادھار دینا بند کر دیا ہے ، بزرگ پنشنرز ادویات سے محروم ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ادائیگی نہ کی گئی تو قلم چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالا بندی کی جائے گی۔ اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ عمر ریاض کھرل نے مظاہرین کو دو دن میں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں