بہترین کارکردگی پر پولیس افسروں میں تعریفی اسناد، انعامات تقسیم
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے گزشتہ ماہ کی بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔
پی آر او جواد لطیف، چیف سکیورٹی آفیسر علی طاہر، ریڈر ڈی پی او رائے فرحت اور ان کی ٹیموں کو نمایاں خدمات پر سراہا گیا۔ تھانہ ٹھینگی کے ایس ایچ او ملک زمان لیاقت اور ان کی ٹیم نے 18سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک ریکارڈ یافتہ ڈاکو اختر کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا، جس پر ان کو بھی انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر ایس ڈی پی او بوریوالا رانا محمد عمران ٹیپو، صدر سرکل محمد رضوان خان اور میلسی سرکل کے سعید احمد سیال سمیت ان کی ٹیموں کو بھی اعزازی اسناد دی گئیں۔