شجاع آباد،ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی شجاع آباد کے علاقے چک آر ایس پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد دانش ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی زد میں آ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔