ایم ڈی کیٹ 2025کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری

ایم ڈی کیٹ 2025کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے ایم ڈی کیٹ 2025کا رجسٹریشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگا اور یہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے آن لائن پورٹل کے ذریعے مکمل کی جائے گی۔

نارمل فیس کے ساتھ رجسٹریشن 25 اگست تک جاری رہے گی، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن یکم ستمبر تک کی جا سکے گی۔ پاکستانی طلبا کے لئے نارمل رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ، جو گزشتہ برس ساڑھے 8 ہزار روپے تھی، جبکہ لیٹ فیس 13 ہزار روپے ہوگی۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر بروز اتوار کو منعقد ہوگا۔ پنجاب میں امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، سندھ میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، خیبرپختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی، اور بلوچستان میں بولان میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ہوگا۔علاوہ ازیں، پی ایم ڈی سی نے ریاض (سعودی عرب) میں بھی ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ، جہاں نارمل رجسٹریشن فیس 45 ہزار اور لیٹ فیس 55 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں