پرائیویٹ سکولز ، پانچویں، آٹھویں کے امتحانات مسترد

پرائیویٹ سکولز ، پانچویں، آٹھویں کے امتحانات مسترد

ملتان (خصوصی رپورٹر) پرائیویٹ سکولز مالکان نے پنجاب حکومت کی جانب سے جماعت پنجم اور ہشتم کے بورڈ امتحانات لازمی قرار دینے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کے قیمتی وقت کے ضیاع اور تدریسی نظام میں خلل کا باعث بنے گا۔ سکول مالکان نے مؤقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ اداروں کو ان امتحانات سے مستثنیٰ رکھا جائے اور انہیں آپشنل بنایا جائے ۔تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی وجہ سے نویں جماعت کی پری کلاسز کا بروقت آغاز ممکن نہیں رہے گا، جس سے طلبہ کا تسلسل متاثر ہوگا۔ سکول مالکان نے مطالبہ کیا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر سے مشاورت کے بغیر اس نوعیت کے فیصلے نہ کرے ، کیونکہ اس کا براہ راست اثر لاکھوں طلبہ و طالبات کی تعلیمی رفتار پر پڑتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کا نظم و نسق مختلف ہے ، لہٰذا یکساں فیصلے زبردستی لاگو کرنا غیر مؤثر ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں