ملاوٹ کے الزام میں دکاندار کے خلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
شاہ شمس پولیس کو محمد عارفین نے اطلاع دی کہ دوران چیکنگ ملزم محمد وسیم کی مصالحہ جات کی دکان پر چھاپہ مارا گیا، جہاں وہ ملاوٹ کرتے ہوئے پایا گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔