وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں کے نئے ریکارڈ قائم کیے ،نوشیرلنگڑیال

وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں کے  نئے ریکارڈ قائم کیے ،نوشیرلنگڑیال

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگی رہنما رانا ثاقب شمشاد کی قیادت میں وفد نے ایم پی اے ملک نوشیر لنگڑیال سے ملاقات کی جس میں حلقے کے ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے اور صحت سہولیات پر گفتگو ہوئی۔

 ملک نوشیر لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گڈ گورننس اور ترقیاتی کاموں کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ تعلیم، صحت اور بلدیاتی شعبے میں نمایاں اقدامات جاری ہیں جبکہ حلقے کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف منصوبے تکمیل کے قریب ہیں جن سے عوام کی زندگی مزید آسان ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں