اساتذہ کیلئے گولڈن ہینڈ شیک سکیم کی تیاریاں مکمل

اساتذہ کیلئے گولڈن ہینڈ شیک سکیم کی تیاریاں مکمل

ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لئے گولڈن ہینڈ شیک سکیم شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی ۔

ذرائع کے مطابق یہ سکیم ان اساتذہ کے لئے ہو گی جن کی تعلیمی قابلیت ماسٹر سے کم، عمر 50سال سے زائد اور سروس کا دورانیہ کم از کم 25 سال ہو چکا ہو۔ پالیسی کے تحت رواں سال کے آخر یا آئندہ سال کے آغاز میں ریٹائرمنٹ آفر کی جائے گی۔ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت صرف اُن ملازمین کو دی جائے گی جو رضا کارانہ طور پر مستعفی ہونا چاہیں گے ۔ محکمہ کے مطابق کسی کو سکیم اختیار کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا، بلکہ یہ مکمل طور پر ذاتی رضامندی پر مبنی ہو گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی کا مقصد تجربہ کار مگر طویل سروس کرنے والے اساتذہ کو باعزت ریٹائرمنٹ اور بہتر مالی پیکیج فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان گریجویٹس کو تعلیمی شعبے میں روزگار کے زیادہ مواقع میسر آ سکیں۔ اس حوالے سے صوبائی سطح پر فہرستیں مرتب کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اہل ملازمین کو جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں