سیوریج،واٹرسپلائی ٹیمیں مکمل فعال ،خالد رضا
ملتان (وقائع نگار خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا کی ہدایت پر حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات جمعہ کو بھی جاری رہے ۔
جلوسوں کی گزرگاہوں اور اطراف کے علاقوں میں سیوریج شکایات کے ازالے کے لئے تمام سیوریج اور واٹر سپلائی سب ڈویژنوں کی ٹیمیں متحرک رہیں۔ایم ڈی واسا کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج نے مختلف علاقوں میں چہلم کے جلوس روٹس کا معائنہ کیا۔ انتظامات کا سلسلہ شام تک جاری رہا۔ سیوریج سب ڈویژنوں نے جمعرات کی شب اور جمعہ کے روز ڈی سلٹنگ کی رپورٹس پیش کیں، جن کے مطابق علی ٹاؤن، بدھلہ روڈ، رائٹرز کالونی، محمود آباد کالونی، پرانا شجاع آباد روڈ، حسن آباد، منظور آباد، شاداب کالونی، ہاشمی کالونی، چاہ وینس والا، احمد آباد کالونی، مدنی سٹریٹ، العطاء کالونی، گلگشت، اللہ شافی چوک، نیو ملتان، اور ہائی کورٹ چوک سمیت مختلف مقامات پر سیوریج لائنوں کی صفائی مکمل کی گئی۔واسا افسر جلوس کے منتظمین اور لائسنسداروں سے مسلسل رابطے میں رہے اور جلوس روٹس پر واسا سے متعلق تمام شکایات فوری طور پر حل کی گئیں۔