یوم آزادی و معرکہ حق کی فتح پر پی پی کا جشن،تقریب کا انعقاد

یوم آزادی و معرکہ حق کی فتح پر پی پی کا جشن،تقریب کا انعقاد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی ضلع خانیوال کے زیر اہتمام رضائے مصطفی چوک میں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے جشن کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ حصول پاکستان ہجرتوں اور آگ اور خون کے دریا کو عبور کرنے کا نام ہے ، آزادی ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے ،ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے ،سرحدوں کی محافظ ہماری مسلح افواج ہیں جنہوں نے 10مئی کو معرکہ حق میں کارہائے نمایاں سر انجام دے کر افواج پاکستان کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کے منہ بند کر دئیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں