ریسکیو کی امدادی سرگرمیاں ، 31افراد محفوظ مقامات پر منتقل

ریسکیو کی امدادی سرگرمیاں ، 31افراد محفوظ مقامات پر منتقل

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) دریائے سندھ میں پانی کی بتدریج بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی۔۔۔

 جانب سے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عبیداللہ خان کی ہدایت پر ریسکیو سیفٹی آفیسر علی پور محمد اختر بھٹہ اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر جتوئی عمران یوسف کی زیر نگرانی ٹیمیں متحرک ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے دریائے سندھ کے اطراف ان مقامات پر کارروائیاں کیں جہاں زیرِ آب آنے کا اندیشہ ہے ، جن میں لنڈی پتافی، جھگی والا، کندائی پتن اور گبر آرائیں شامل ہیں۔ ان علاقوں سے اب تک 31 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو ٹیمیں بیٹ رام پور، موضع سنکی، کنداء، گبر آرائیں، جھگی والا، ہیڈ پنجند اور بنڈہ اسحاق فلڈ پوائنٹس پر الرٹ ہیں۔ ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے ذریعے تمام آپریشنز کی 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے ۔ ریسکیو 1122 کے تمام پوائنٹس عوام کے لیے دن رات فعال رہیں گے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں