جھوٹی 15 کال ،کزن کو پھنسانے کی کوشش مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھوٹی 15 کال کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ صدر پولیس کے مطابق مشتاق احمد سکھائی نے اپنے کھولے کی چھت پر رکھے سرکنڈوں کو۔۔۔
خود آگ لگا کر ریسکیو 15 پر اطلاع دی کہ بھوسے کو آگ لگا دی گئی ہے ۔ پولیس موقع پر پہنچی تو اس نے تسلیم کیا کہ اس نے یہ سب اپنے کزن محمد یونس کو پھنسانے کے لیے کیا۔ موقع پر بھوسہ موجود نہ تھا اور کھولے کی چھت بھی نہیں تھی۔ پولیس کے مطابق جھوٹی اطلاع دینے پر مشتاق کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 250 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔