راہگیر خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

راہگیر خواتین کو ہراساں  کرنے کی ویڈیو وائرل

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) تھانہ سٹی کی حدود فیصل ٹاؤن میں نامعلوم اوباش افراد کی جانب سے راہگیر خواتین کو ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی حرکات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اہل علاقہ کے مطابق ایسے واقعات امن و امان کے لیے خطرہ اور خواتین کی عزت و حرمت پر سنگین سوالیہ نشان ہیں۔ مکینوں نے ڈی پی او وہاڑی اور آر پی او ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی شناخت اور گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں