مخالفین کی گھات لگا کرفائرنگ، 1شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
گگومنڈی (نامہ نگار)دیرینہ دشمنی پر گھات لگائے ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ مقتول رمضان چند روز قبل ہی قتل کے مقدمہ میں 25برس سزا کاٹنے کے بعد جیل سے رہا ہوا تھا۔۔۔
تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 271 ای بی کا رہائشی محمد رمضان ماہڑا اپنے ساتھی محمد عنوان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر عدالت پیشی کے لیے جا رہا تھا۔ جب وہ چک نمبر 243 ای بی کے قریب پہنچا تو گھات لگائے کاشف ماہڑا، سخاوت، شوکت اور معین وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے رمضان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول رمضان نے ماضی میں لیاقت ماہڑا کو قتل کیا تھا جس مقدمہ میں وہ 25 برس سزا بھگت کر حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بوریوالا عمران ٹیپو اور ایس ایچ او گگومنڈی حسن آفتاب کیانی موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔