فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افرادشدید زخمی ،ہسپتال منتقل
ملتان (کرائم رپورٹر)فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں معمر خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔
تھانہ کینٹ کے علاقے میں شجاع آباد کی رہائشی 70 سالہ لعل مائی طارق روڈ الطاف ٹاؤن میں نوکرانی کا کام کرتی تھی۔ وہ تاج شاہین کے گھر تیمارداری کے لئے گئی جہاں ملزمہ کے ہاتھ میں موجود ایئر گن اچانک چل گئی اور چھرہ لگنے سے لعل مائی شدید زخمی ہوگئی۔ اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 17 کسی پر ممتاز آباد کا رہائشی حاجی محمد الطاف مویشی منڈی سے گھر جارہا تھا کہ ایک شخص نے روک کر ٹانگ میں فائر کردیا اور فرار ہوگیا۔