چیئرمین سینیٹ آج ویمن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کریں گے

چیئرمین سینیٹ آج ویمن یونیورسٹی  ملتان کا دورہ کریں گے

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی آج ویمن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کریں گے ۔

 ترجمان یونیورسٹی کے مطابق وہ جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں منعقدہ سیرت کانفرنس اور یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔میزبانی کے فرائض وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ سرانجام دیں گی۔ تقریب میں تمام فیکلٹی ممبران اور طالبات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر ملی نغمے ، تقاریر اور دیگر پروگرام پیش کئے جائیں گے جبکہ مہمان خصوصی سیرت النبیؐ اور یوم دفاع کی مناسبت سے خطاب بھی کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں