میلسی میں مسلسل دوسرے روز بھی موسلا دھار بارش

میلسی میں مسلسل دوسرے روز بھی موسلا دھار بارش

میلسی (نامہ نگار ) میلسی میں مسلسل دوسرے روز بھی موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں بارش ایک زحمت بن کر رہ گئی۔۔۔

 اور سیلاب متاثرہ شہریوں کیلئے مشکلات پیدا ہو گئیں۔متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔فدہ چونگی کا ٹرانسفارمر جل گیا جبکہ محلہ شنکر پورہ اور محلہ مغل پورہ میں 24گھنٹوں سے بجلی معطل دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی مسلسل خرابی جاری۔میپکو ڈویژن میلسی میں تقریباً 2.5 لاکھ بجلی کے کنکشنز ہیں لیکن عملہ کی شدید کمی ہونے کی وجہ سے میپکو تسلسل کیساتھ بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں