ہیڈ پنجند سے نکلنے والی نہریں بند، حفاظتی انتظامات مکمل
رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی ) ہیڈ پنجند سے بڑا سیلابی ریلا دریائے سندھ کی حدود میں داخل ہو رہا ہے جس کے باعث رحیم یار خان اور راجن پور کے مختلف علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
محکمہ آبپاشی نے ہیڈ پنجند سے نکلنے والی تمام نہریں بند کر دیں اور ضلع بھر سے ملحقہ منچن بند پر حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے ۔ ایکسین ڈالس حافظ اظہار الحق کے مطابق مختلف مقاما ت پر ہزاروں مٹی کے بورے رکھ دیئے گئے ہیں ۔جبکہ شگاف کی صورت میں فوری مرمت کیلئے بھاری مشینری بھی موجود ہے ۔ ایس ڈی او تیمور ناصر نے کہا کہ دریائی پانی میں موجود مٹی نہروں کیلئے نقصان دہ ہے۔