زکریا یونیورسٹی ، سپورٹس سیٹوں پر داخلوں کیلئے ٹرائلز جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس سیٹوں پر داخلوں کے لئے ٹرائلزجاری۔ تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس سیٹوں پر داخلوں کے لئے ٹرائلز شروع ہوگئے۔۔۔
پہلے روز طالبات کے ٹرائلز لئے گئے ، سپورٹس کمیٹی نے ٹرائلز کی نگرانی کی جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر طاہر محمود ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عابدہ خان ، ندیم اعظم نے ٹرائلز کا انعقاد کیا۔