سیلاب متاثرین کی مدد قومی و انسانی فریضہ ،سہیل شوکت
ملتان (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد صرف حکومت کا نہیں بلکہ ہر پاکستانی کا قومی اور انسانی فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز اور۔۔۔
فلاحی ادارے متاثرین کے لیے دل کھول کر کام کر رہے ہیں اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب اختلافات کو بھلا کر سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں۔ یہی ہماری زندگی کا اصل مقصد ہونا چاہیے ۔وہ گزشتہ روز بستی لنگڑیال میں سیلاب متاثرین کے لیے لگائے گئے امدادی کیمپ میں مختلف فلاحی اداروں کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلے تمام ضروریات پوری نہیں کرسکتی، ہر فرد کو اس مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ متاثرین کی دعائیں حاصل کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments