ملزم کی خاتون کو بلیک میل کرکے زیادتی، مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)بستی ملوک پولیس نے خاتون کو بلیک میل کرنے اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق نورنگ آباد کی رہائشی خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ چار سال قبل رشتہ داروں کی شادی پر جانے کے دوران ملزم نے اس کی ویڈیو بنائی۔ بعدازاں ملزم نے ویڈیو دکھا کر اسے بلیک میل کیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔