میپکو ریجن میں 15ستمبر کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن کے زیرِ انتظام علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور ضروری مرمت کے باعث 15 ستمبر کو مختلف اوقات میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
اس حوالے سے میپکو حکام نے شہریوں کو پیشگی آگاہ کر دیا ہے ۔میپکو کے مطابق ملتان سرکل کے 11 کے وی الجیلان، شاہ موسیٰ اور ڈیہڑ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک بند رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments