امریکی امن منصوبے پر حماس کی آمادگی خوش آئند ہے ، ناصر بھٹی

امریکی امن منصوبے پر حماس کی  آمادگی خوش آئند ہے ، ناصر بھٹی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد ناصر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے پیش کردہ امن منصوبے پر حماس کی آمادگی خوش آئند ہے۔۔۔

 تاہم القدس الشریف کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ غزہ پر اسرائیلی جارحیت فوری بند کی جائے ، اسلامی ممالک فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کریں۔ محمد ناصر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ حماس کے مثبت ردعمل کی مکمل تائید کرتی ہے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے عالمی سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں