کہروڑپکا : فری میڈیکل کیمپ میں 900 مریضوں کا مفت علاج
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) ماہانہ دو روزہ علی حسن فری میڈیکل کیمپ میں 900 سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا، مخیر حضرات کی جانب سے ای سی جی مشین عطیہ کی گئی۔۔۔
تفصیل کے مطابق کیمپ کا پہلا دن وزڈم سکول اور دوسرا دن بستی عرب میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر حسن محمود نے بتایا کہ اس کیمپ کی بنیاد 21 سال قبل رکھی گئی تھی، اور آج درجنوں ماہر ڈاکٹرز رضاکارانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مریضوں کو مفت ادویات، ای سی جی، سی بی سی، الٹراساؤنڈ، شوگر اور بلڈ پریشر چیک اپ کی سہولت فراہم کی گئی۔