بیوہ خاتون سے زیادتی کی کوشش پرمقدمہ درج

بیوہ خاتون سے زیادتی  کی کوشش پرمقدمہ درج

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا)بیوہ خاتون سے زیادتی کی کوشش پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔

بہاول گڑھ کی رہائشی معافیہ بی بی نے تھانہ سٹی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ بیوہ ہے اور اس کے پانچ بچے ہیں، اس کا ہمسایہ شکیل اس سے ناجائز تعلقات استوار کرنا چاہتا تھا۔ گزشتہ روز میرے گھر میں داخل ہو ا اور زبردستی زیادتی کی کوشش کی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں