پولیس کا فحاشی اڈوں پر چھاپہ، مرد و خواتین گرفتار

پولیس کا فحاشی اڈوں پر  چھاپہ، مرد و خواتین گرفتار

کوٹ ادو (نامہ نگار) کوٹ ادو پولیس نے فحاشی اڈے چلانے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔ سرکل پولیس نے اے ایس آئی ریاض حسین، عارف عباس، شیر زمان اور غلام علی کی سربراہی میں کارروائیاں کیں۔

 مختلف گھروں میں قائم فحاشی اڈوں پر دور دراز علاقوں سے بلائی گئی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری تھیں۔پولیس نے کارروائی کے دوران محمد کامران، شہزادی، لبنیٰ، رضوان، کرن، محمد کاشف، شمیم اختر، محمد آصف، ارم، مختیار احمد علی شاہ، ممتاز بی بی، حنیف اختر، شہزاد حسین، عظمیٰ حسن، محمد رفیق اور صفیہ بی بی کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک شخص محمد آصف فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں