میپکو میں ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا بریفنگ سیشن

میپکو میں ٹریننگ آف ٹرینرز  پروگرام کا بریفنگ سیشن

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ریجنل ٹریننگ سنٹر میں ‘‘ٹریننگ آف ٹرینرز’’ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ سیشن منعقد کیا گیا۔

تقریب میں مختلف سرکلز کے ٹریننگ اینڈ سیفٹی افسر، ایس ڈی اوز اور تربیتی عملے نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میپکو میاں محمد سہیل افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو انتظامیہ عملے کی تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کو ادارے کی کامیابی کا بنیادی ستون سمجھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ٹریننگ آف ٹرینرز’’ پروگرام کا مقصد ایک ایسا نظام تشکیل دینا ہے جس کے ذریعے تجربہ کار افسروں کو تربیت کار کے طور پر تیار کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں