صائمہ رشید کو ڈی ڈی ای او بوریوالا کا اضافی چارج تفویض
بوریوالا (سٹی رپورٹر )سینئر ہیڈ مسٹریس صائمہ رشید کوڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(W-EE) تحصیل بوریوالا کا اضافی چارج دیدیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صائمہ رشیدسینئر ہیڈ مسٹریس (BS-18) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 493/EBکو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (W-EE)تحصیل بوریوالا کااضافی چارج سونپ دیا ہے ۔اضافی چارجتین ماہ کیلئے یا باقاعدہ افسر کی تعیناتی تک (جو بھی پہلے ہو) تفویض کیا گیا ہے ۔