بجلی کے نئے کنکشن کیلئے آن لائن تصدیق لازمی

بجلی کے نئے کنکشن کیلئے آن لائن تصدیق لازمی

لیسکو نے ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن توثیق کے بغیر کنکشن روکنے کا حکم دیا

ملتان (خصوصی رپورٹر) بجلی کے نئے کنکشن کے حصول کے لئے ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق لازمی قرار دے دی گئی ہے ، جس سے صارفین پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نئے گھریلو، کمرشل، انڈسٹریل اور ٹیوب ویل کنکشن حاصل کرنے والے صارفین کے لئے مزید سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تمام اقسام کے کنکشن کے لئے متعلقہ الیکٹرک انسپکٹر کی جانب سے ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق لازمی ہوگی۔ لیسکو نے نئے کنکشن کے نظام کو الیکٹرک انسپکٹر کی رپورٹ کے ساتھ منسلک کر دیا ہے ۔صارفین کو آن لائن درخواست جمع کرواتے وقت ٹیسٹ رپورٹ کی دستاویزات بھی اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ الیکٹرک انسپکٹر کی جانب سے رپورٹ کی آن لائن تصدیق کے بعد ہی متعلقہ صارف کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں