سیاسی استحکام کیلئے غیر سیاسی مداخلت کا خاتمہ ناگزیر ، عمران دھنوتر

سیاسی استحکام کیلئے غیر سیاسی مداخلت کا خاتمہ ناگزیر ، عمران دھنوتر

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کے پی کے میں پرامن سیاسی تبدیلی ہضم نہ ہونا افسوسناک

مونڈکا (نامہ نگار) ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی-271 عوامی ایم پی اے میاں عمران دھنوتر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے جمہوری و سیاسی معاملات میں غیر سیاسی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے ۔ کے پی کے میں جمہوری اور پُرامن سیاسی تبدیلی کو برداشت نہ کیا جانا جمہوریت کے لیے لمحۂ فکریہ ہے ۔وہ موضع لنڈا میں قاری عبدالجبار حامدی کے بھائیوں حافظ حماد حامدی اور حافظ عمر بلال حامدی کے نکاح کی تقریب کے بعد قاری محمد ناصر میاں نقشبندی حامدی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔میاں عمران دھنوتر نے کہا کہ پالیسیوں سے اختلاف کی بنا پر بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں الجھایا جا رہا ہے اور ان کی قید بلاجواز طویل کی جا رہی ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نے جمہوری طریقے سے کے پی کے میں تبدیلی لا کر ثابت کر دیا کہ وہاں کے عوام آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے امن و امان کے لحاظ سے حساس صوبہ ہے ، لہٰذا مذاکرات اور مفاہمت کی راہ اپنائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں