تھل جیپ ریلی کیلئے سکیورٹی، صفائی، سہولتیں یقینی بنانیکی ہدایت

تھل جیپ ریلی کیلئے سکیورٹی، صفائی، سہولتیں یقینی بنانیکی ہدایت

بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے متعلقہ محکمے موبوط حکمت عملی اختیار کریں،کمشنر ڈیرہ

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چودھری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو منور عباس بخاری، ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار، ٹی ڈی سی پی افسران مصباح اسحاق، ریجنل منیجر حیدر رضا شاہ، پولیس، ریسکیو، ہائی وے ، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر اداروں کے افسر شریک ہوئے ۔کمشنر اشفاق احمد چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھل جیپ ریلی خطے کی پہچان اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے ۔ متعلقہ محکمے سکیورٹی، صفائی، ٹریفک مینجمنٹ، رہائش، میڈیکل، پانی اور دیگر سہولیات کے لیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کریں تاکہ شرکاء اور سیاحوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ تھل جیپ ریلی صرف کھیلوں کا ایونٹ نہیں بلکہ خطے کی ثقافت، روایات اور مہمان نوازی کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی ہے ۔ تمام افسران جذبے اور ٹیم ورک کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تاکہ ریلی کو کامیاب اور یادگار بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں