وفاقی محتسب کی کھلی کچہری میں بی آئی ایس پی شکایات کا انبار
خالد نذیر کا بی آئی ایس پی میں کرپشن پر اظہارِ برہمی، انکوائری کا حکم جاری
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) وفاقی محتسب بہاولپور ریجن کی جانب سے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر چودھری خالد نذیر نے میپکو سب ڈویژن آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کچہری میں عوام نے مختلف محکموں خصوصاً بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اور واپڈا کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے ۔چودھری خالد نذیر نے بتایا کہ بی آئی ایس پی سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کے مطابق کرپشن عروج پر ہے ، دو سے دس ہزار روپے تک لے کر جائز کام کرائے جاتے ہیں جبکہ رقم نہ دینے والوں کی ادائیگی روک دی جاتی ہے ۔ انہوں نے موقع پر بی آئی ایس پی سینٹر کے انچارج عادل کی سخت سرزنش کی اور اس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر تیز ترین انصاف فراہم کرنا وفاقی محتسب کی پہلی ترجیح ہے ۔ میپکو سے متعلق بلوں کی تصحیح، اوور چارجنگ اور اقساط کے معاملات پر فوری عملدرآمد کیا گیا۔