ناجائز اسلحہ رکھنے پرایک شخص پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ راجہ رام پولیس کے مطابق دورانِ ناکہ بندی مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران ملزم عمر دراز کے قبضے سے غیر قانونی پستول برآمد ہوا، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔