سیلاب زدگان میں بحالی امدادی رقم کی تقسیم کا آغاز

سیلاب زدگان میں بحالی امدادی رقم کی تقسیم کا آغاز

وہاڑی، میلسی اور بورے والا میں 3 ہزار متاثرین امداد حاصل کرچکے

وہاڑی ،میلسی (خبر نگار ،نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میلسی، وہاڑی اور بورے والا کے سیلاب متاثرین میں مالی امداد کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 28 اکتوبر سے شروع ہونے والے امدادی پیکیج کے تحت 6 نومبر 2025 تک مجموعی طور پر 9 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار 292 روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس رقم سے اب تک 3 ہزار 255 متاثرہ افراد مستفید ہو چکے ہیں جبکہ 13 ہزار 927 مستحقین کو امداد دیا جانا باقی ہے ۔ حکام کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر 17 ہزار 182 افراد متاثر ہوئے تھے جن کی معاونت کے لیے خصوصی مرکز قائم کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ آخری مستحق تک بحالی پیکیج پہنچایا جائے گا، معاوضے کی فراہمی منصفانہ اور شفاف طریقے سے جاری ہے اور اس امدادی عمل سے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں نئی امید پیدا ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں