ریٹائرڈ پٹواری کی والدہ کا انتقال
ٹاٹے پور (نامہ نگار ) ریٹائرڈ پٹواری و زمیندار ملک محمد ایوب دھرالہ کی والدہ بقضائے الٰہی انتقال کر گئیں۔
نمازِ جنازہ خواجہ فیکٹری ٹاٹے پور میں پیر مفتی عبدالعلی خاصے وآلہ کی امامت میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔