سکولوں کو ایئر کوالٹی انڈیکس روزانہ مانیٹر کرنے کی ہدایت

سکولوں کو ایئر کوالٹی انڈیکس روزانہ مانیٹر کرنے کی ہدایت

سموگ سے بچاؤ کیلئے طلبہ کی صحت، آگاہی مہمات اور ہیلتھ ریکارڈز کی رپورٹ طلب

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ تعلیم نے سموگ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔ بتایا گیا ہے کہ بچوں کی صحت کے تحفظ کے لئے سکول انتظامیہ کو سموگ سے متعلق آگاہی مہمات جاری رکھنے ، ان کی رپورٹس اور تصاویر محکمہ تعلیم کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مزید ہدایت کی گئی ہے کہ سکول ہیڈز طلبہ کے ہیلتھ ریکارڈز کو باقاعدگی سے مرتب کریں، ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز سے رابطے میں رہیں اور فوری طبی امداد کے لیے مؤثر نظام قائم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں