400سکولوں میں سہولیات فراہمی کیلئے10کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا

400سکولوں میں سہولیات فراہمی کیلئے10کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا

اضافی کلاس رومز، فرنیچر، چاردیواری اور مرمت کے کاموں کیلئے رقم مختص، نان سیلری بجٹ کے علاوہ 25لاکھ روپے اضافی جاری کئے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب نے صوبے کے 400 سے زائد سکولوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے 10کروڑ روپے کے فنڈز منتقل کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکولوں کی تعمیر و مرمت، اضافی کلاس رومز، فرنیچر کی خریداری، چاردیواری کی تعمیر اور رنگ و روغن کے کاموں کیلئے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مزید 25 لاکھ روپے اضافی طور پر بھی جاری کئے گئے ہیں جو نان سیلری بجٹ سے الگ ہوں گے ۔ یہ رقم سکولوں میں سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے اور تعلیمی ماحول کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ سکولوں کو بھی ان فنڈز میں سے حصہ دیا گیا ہے تاکہ تعلیمی عمل جلد از جلد بحال کیا جا سکے ۔ حکومتی ترجمان کے مطابق یہ اقدام تعلیمی ڈھانچے کی بہتری اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔فنڈز کی فراہمی سے تعلیمی اداروں میں عرصہ دراز سے رکے ہوئے تعمیراتی کام مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں