کم عمری کی شادی کے موضوع پر آگاہی ویڈیو سکریننگ کا انعقاد

کم عمری کی شادی کے موضوع پر  آگاہی ویڈیو سکریننگ کا انعقاد

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی) ایس پی او کے زیر اہتمام آواز پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر میڈم مریم طارق کی قیادت میں کرم پور کے نواحی علاقے میں کم عمری کی شادی کے موضوع پر آگاہی ویڈیو سکریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

 یہ سرگرمی اُن گاؤں میں منعقد کی گئی جہاں آواز پروگرام پہلے سے فعال ہے ۔ ویڈیو کے ذریعے مرد و خواتین کو کم عمری کی شادی کے نقصانات، بچیوں کی تعلیم کی اہمیت اور اس کے معاشرتی اثرات سے آگاہ کیا گیا۔ مریم طارق، فرزانہ عنایت، رابعہ، سجاد خان اور عمران اقبال نے کہا کہ والدین بچیوں کو تعلیم مکمل کرنے کا موقع دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں