ڈی سی مظفرگڑھ کا چھانگا مانگا ٹیلہ کا دورہ، انتظامات کو سراہا

ڈی سی مظفرگڑھ کا چھانگا مانگا ٹیلہ کا دورہ، انتظامات کو سراہا

کبڈی میچ کے مقابلے بھی دیکھے اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیےتھل جیپ ریلی، کبڈی ، گھوڑا ڈانس مقابلے عوامی دلچسپی کا مرکز ، عثمان طاہر

مظفرگڑھ( نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کے ہمراہ چھانگا مانگا ٹیلہ کا دورہ کیا،تھل جیپ ریلی کے انتظامات کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اضلاع کی عوام کو صحت مند تفریح فراہم کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔عوام کی بھرپور شرکت نے تھل جیپ ریلی کو چار چاند لگا دئیے ۔عوام کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر مختلف تفریحی پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔چھانگا مانگا ٹیلہ پر کبڈی میچ اور گھوڑ ڈانس کے مقابلے بھی منعقد کرائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو عوید ارشاد سمیت دیگر محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔بعد از ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس کے ہمراہ ضلع جھنگ اور ضلع مظفرگڑھ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے کبڈی میچ کے مقابلے بھی دیکھے اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیگر مختلف تقاریب بھی جاری ہیں۔دسویں تھل جیپ ریلی کے حوالے سے آج رات فیاض پارک میں میوزیکل نائٹ کے فنکشن کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں