فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمنوں کیخلاف گرینڈآپریشن،پروڈکشن یونٹس کو جرمانے

فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمنوں کیخلاف گرینڈآپریشن،پروڈکشن یونٹس کو جرمانے

بھٹہ امیر والا میں مضر صحت پتیشہ یونٹ پر چھاپہ، 100کلو پتیشہ ضبط، مالک کے خلاف مقدمہ درج ، جعلی لیبلنگ کی جارہی تھی، کارروائی جاری رہے گی ، ڈی جی فوڈ

ملتان (لیڈی رپورٹر)بچوں کی پسندیدہ خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں 7 مرلہ سکیم بھٹا امیر والا میں پتیسہ یونٹ کی انسپکشن، 100 کلو گرام غیر معیاری پتیسہ اور سامان ضبط، یونٹ کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر بچوں کی پسندیدہ خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں 7 مرلہ سکیم میں پتیسہ بنانے والے یونٹ کو چیک کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران پتیسے میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔ انتہائی گندگی اور آلودہ جگہ پر خوراک تیار کی جارہی تھی۔ مصنوعات کی جعلی لیبلنگ اور پیکنگ کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری خوراک تلف کرکے پروڈکشن یونٹ کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں