لنڈا بازار میں گرم کپڑوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

لنڈا بازار میں گرم کپڑوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

مہنگائی نے سفید پوش اور غریب طبقے کے لیے سردیوں میں سہولت کو مشکل بنا دیا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)سردی کے بڑھتے اثرات کے ساتھ لنڈا بازاروں میں استعمال شدہ گرم کپڑوں، جیکٹوں اور جرسیوں کی قیمتیں بے تحاشا بڑھ گئیں ہیں۔ پہلے جہاں ایک سو سے دو سو روپے میں چیزیں دستیاب تھیں، اب جرسی اور جیکٹیں چار سو سے پانچ سو روپے میں مل رہی ہیں جبکہ اچھے استعمال شدہ گرم کوٹ کم سے کم ایک ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کم پیسوں میں تن ڈھانپنا اب مشکل ہو گیا ہے اور ایک سو یا دو سو روپے کی چیز ملنا خوش قسمتی کی بات ہے ۔ سات سے آٹھ سو روپے یومیہ کمانے والے مزدور کے لیے زندگی گزارنا دشوار ہو گیا ہے ۔ مہنگائی نے سفید پوش اور غریب طبقے کے لیے لنڈا بازار کا سستا ذریعہ بھی مشکل بنا دیا ہے ۔دکانداروں اور ریڑھی والوں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ، جس سے خریدار مایوس ہو کر لوٹنے لگے ہیں۔ شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ لنڈا بازار کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں تاکہ سردیوں کے موسم میں ہر فرد اپنے جسم کو گرم رکھ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں