وہاڑی چیمبر وفد کا صنعتی زون کا دورہ، ڈائریکٹر سے ملاقات

وہاڑی چیمبر وفد کا صنعتی زون کا دورہ، ڈائریکٹر سے ملاقات

صنعتی ترقی کو فروغ دینے ، سرمایہ کاری سہولتوں کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر انڈسٹریل اسٹیٹ محمد وسیم، سیکرٹری محمد خاقان اور اسسٹنٹ منیجر محمد مبشر نے وفد کا استقبال کیا۔وفد میں سابق صدر میاں خالد حسین، سینئر رہنما چودھری صدیق یوسف، شیخ عمران اور سیکرٹری جنرل زاہد سعید شامل تھے ۔ ملاقات میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے نئے مواقع، صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اور کاروباری ماحول میں بہتری کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ وہاڑی میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے ، سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے چیمبر آف کامرس اور انڈسٹریل اسٹیٹ انتظامیہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں