تجاوزات کا خاتمہ،عوامی تعاون ناگزیر
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیرافورس کے ضلعی انچارج ملک اقبال لانگ نے کہا ہے کہ شہری اپنی دکانوں اور گلی محلوں سے تجاوزات فوری ختم کریں ،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عوامی تعاون نا گزیر ہے ۔۔۔۔
تاکہ عوام کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات عوامی مشکلات کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کا سبب بھی بن سکتی ہیں، اس لیے شہری بلدیہ اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ ملک اقبال لانگ نے کہا کہ پیرافورس عوامی نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور فلاحی کاموں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے دکانداروں اور تاجروں پر زور دیا کہ وہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں، اشیائے ضروریہ حکومتی نرخوں پر فراہم کریں اور کاروبار دیانت داری سے چلائیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون سے ہی معاشرہ منظم اور پرامن بن سکتا ہے ۔